Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationگائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟

گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟



حال ہی میں امریکا کی کچھ ریاستوں میں گائے اور ان کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایسے کیسز سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھ رہے تھے کہ یہ بیماری انسانوں میں پھیل سکتی ہے یا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کو اس سے بہت کم خطرہ ہے جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانوں کی صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آج تک کے مطالعے کی بنیاد پر زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برڈ فلو کے وائرس سے کوئی انسان متاثر ہو جائے تو اس کے بڑے پیمانے پر لوگوں میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بیمار گائے سے ایک شخص برڈ فلو سے متاثر ہوا تھا جبکہ برڈ فلو کی موجودہ لہر سے لاکھوں مرغیوں سمیت دیگر پرندے ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برڈ فلو کی حالیہ لہر سے امریکا میں گائیں بھی متاثر ہوئیں لیکن یہ شدید بیمار نہیں ہوئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں