Friday, December 27, 2024
ہومHealth and Educationگردے کی پتھری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا...

گردے کی پتھری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے؟


گردہ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج کا اہم ذریعہ ہے اس میں ہونے والی کوئی بھی خرابی جسم کے باقی حصوں کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ گردوں میں پتھری کی موجودگی اس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے-

گردے کا پتھر کیا ہوتا ہے گردے کے پتھر وہ ٹھوس مادے ہوتے ہیں جو گردے ،پیشاب کی تھیلی یا بلیڈر ، یوریٹر یا پیشاب کی نالی اور گردے میں موجود ہو سکتے ہیں ۔ یہ مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں اور ان کی اقسام کا فیصلہ ان مادوں پر ہوتا ہے جن پر یہ مشتمل ہوتی ہیں-

گردے کی پتھری کی اقسام
1: کیلشیم
یہ پتھری کی سب سے عام قسم ہے ۔یہ پتھری آلو کے چپس ، چاکلیٹ ، مونگ پھلی اور ساگ وغیرہ کے زیادہ استعمال کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو روکنے کے لیٰ جسم میں کیلشیم کی مقدار کا تناسب نارمل رینج میں رکھنا ضروری ہوتا ہے-

2:یورک ایسڈ
پتھری کی یہ قسم عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوتی ہے اس کا بنیادی سبب پیشاب میں تیزابیت کی زیادتی ہوتا ہے ۔ یہ پتھری جانوروں کے گوشت میں پائی جانے والی ایک چکنائی کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو پانی کے استعمال اور یورک ایسڈ کی رینچ کو کم رکھ کر بننے سے روکا جا سکتا ہے-

3: اسٹروائیٹ
پتھری کی یہ قسم خواتین میں ہوتی ہے یہ پتھری ان خواتین میں ہوتی ہے جن کو پیشاب کے راستے کے انفیکشن کی تکلیف ہو- یہ پتھری سائز میں اتنی بڑی ہو سکتی ہے جس کے سبب پیشاب میں رکاوٹ ڈال کر شدید ترین درد کا باعث بھی بن سکتی ہے- اس پتھری کے علاج کے لیے انفیکشن کا علاج بہت ضروری ہے جس کے علاج کی صورت میں اس پتھری کا خاتمہ ہو سکتا ہے-

گردے کی پتھری کا علاج
گردے کی پتھری کے علاج کا دارومدار اس کی قسم اور اس کے سائز پر ہوتا ہے- ہر پتھری کا علاج آپریشن نہیں ہوتا ہے بلکہ اکثر پتھریاں ادویات کے استعمال اور زیادہ پانی کے استعمال ہی سے ٹوٹ کر نکل جاتی ہیں- ادویات کے ساتھ ساتھ کچھ مزید طریقہ علاج بھی گردے کی پتھری کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں-

لیتھوٹرپسی
اس طریقے میں شعاعوں کے ذریعے بڑے پتھر کو شعاعوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیا جاتا ہے اور یہ چھوٹے ٹکڑے پیشاب کے ساتھ خارج ہو جاتے ہیں-

ٹنل سرجری
ادویات اور لیتھوٹرپسی میں ناکامی کے بعد پتھری کے بڑے ہونے کی صورت میں سرجن کمر کے پچھلے حصے میں چھوٹا سا چیرہ ڈال کر یہ سرجری کرتے ہیں- یہ سرجری اسی صورت میں کی جاتی ہے جب کہ پتھر گردے کو خراب کرنے کا باعث بن رہا ہو اور پتھر کا سائز بہت بڑا ہو –

یوریٹرواسکوپی
اس طریقہ کار کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ پتھر خارج ہونے کے دوران پیشاب کی نالی میں پھنس جائے اور شدید تکلیف کا باعث بن رہا ہو- اس میں ایک کیمرے والی ٹیوب پیشاب کی نالی کے راستے داخل کی جاتی ہے تو اس سے اس پتھری کو کھینچا جاتا ہے جس سے پتھری جسم سے خارج ہو جاتی ہے-




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں