Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationگورنر سندھ کی ملیریا کے کیسز میں اضافے پر ایکشن کی ہدایت

گورنر سندھ کی ملیریا کے کیسز میں اضافے پر ایکشن کی ہدایت


گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملیریا اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا کے جراثیم کش اسپرے تسلسل سے یقینی بنایا جائے، اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے مزید وارڈز قائم کیے جائیں۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

واضح ر ہے کہ سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز سامنے آئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں