Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationگورنر پنجاب سے اختلافات ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی

گورنر پنجاب سے اختلافات ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی



(عمران یونس)گورنر پنجاب سے اختلافات پرایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی ہوگئے۔

ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ،ایچیسن کالج کے پرنسپل نےاپنے سٹاف کے نام خط میں لکھا ہے کہ بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے، انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی، میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کی۔

 مائیکل اے تھامسن کا کہنا تھا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباء پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا،سکول کے معاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سے چلنے والے سکول کے لئے ناقابل یقین ہے،یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

ضرورپڑھیں:پی پی رہنما میاں علمدار عباس مستعفی

ذرائع کے مطابق پرنسپل ایچیسن کالج کے گورنر پنجاب سے کچھ بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے،پرنسپل ایچیسن کالج گورنر پنجاب کے اپنے  خلاف  متعددغیر قانونی اقدامات سے ذہنی دباؤ میں تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں