Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationگھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کا آسان طریقہ

گھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کا آسان طریقہ


اگر آپ کو اپنے گھر میں چیونٹیوں کے داخل ہونے کا کوئی مسئلہ ہے اور آپ ان سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتی ہیں تو ،ایک ٹپ سےانہیں دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چیونٹیوں کا آپ کے باورچی خانے پر قبضہ کرنا ایک خوشگوار منظر نہیں ہے، جسے آپ خوش آمدید کہنا چاہیں، لیکن بدقسمتی سے ، یہ کھانا پکانے کی جگہیں ہیں، جہاں ہمیں چیونٹیاں ملنے کا سب سے زیادہ امکان ہے، کیونکہ وہ کھانے کی طرف راغب ہوتی ہیں۔

جب موسم گرم ہوتا ہے ،توہم دھوپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ہم سب اسے پسند کرتے ہیں ، لیکن سورج کی شعاعوں کے ساتھ ان گنت کیڑے بھی گھر میں آجاتے ہیں۔

جب آپ کی کھڑکیاں کھلی ہوتی ہیں، تو آپ کے گھر کے ارد گرد مکھیوں کی بھنبھناہٹ گونجتی محسوس ہوتی ہے ، آپ کو اپنے باورچی خانے میں چیونٹیاں نظر آنا شروع ہوسکتی ہیں۔

چیونٹیوں کو اپنے باورچی خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر آپ یقینا یہ سوچتی ہوں گی کہ آخرانہیں اندر آنے سے کیسے روکا جائے۔ جو کبھی فریج کے پیچھے سے اندر آ رہی ہوتی ہیں ، تو کبھی کچرے کے ڈبے کے پاس سے ملیں گی۔

چیونٹیوں کر بھگانے کے لیے تیز پتوں اور لونگوں والا بھی ایک مفید ٹوٹکا ہے، تاہم اس سے انہیں کچھ وقت کے لئے اندر آنے سے روک دیا جا سکتا ہے۔

آپ کو چیونٹیوں کو روکنے کے لئے صرف ایک چیز کی ضرورت ہے، جو آپ کے باتھ روم کی الماری میں پہلے سے موجود ہوسکتی ہے ،اور وہ ہے ٹیلکم پاؤڈر۔

کسی بھی قسم کا پاؤڈر یا بے بی پاؤڈر، بہت اچھا ہے اور یہ کیمیکلز کے حوالے سے کم نقصان دہ ہے۔

ٹیلکم پاؤڈرکو فریج کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ چیوںٹیوں کو اسکی بو سے نفرت ہوتی ہے۔

یہ چیونٹیوں کو باہر رکھنے میں مؤثر ہے اور یہاں تک کہ انہیں مار بھی دیتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کریہ بہت سستا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں