Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationہائی بلڈ پریشر میں کمی کیلئے نایاب نسخہ

ہائی بلڈ پریشر میں کمی کیلئے نایاب نسخہ



(ویب ڈیسک)ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کا دوسرا نام خاموش قاتل بھی ہے، یہ جسمانی کیفیت دل کے امراض، فالج اور دیگر بیماریوں کا بھی سبب ہے۔

مگر بات صرف یہی ختم نہیں ہوتی ہائی بلڈ پریشر جسم کو بتدریج مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے اس کے ساتھ دماغ کی شریان پھٹنے کا خطرہ تو ہوتا ہی ہے۔

رگوں میں دوڑنے پھرنے کے دوران خون کا جو دباؤ رگوں کی دیواروں پر پڑتا ہے، اسے فشار خون کہا جاتا ہے۔ فشار خون یا بلڈ پریشر کا ایک حد میں رہنا ضروری ہے۔

فشار خون کے حد سے بڑھ جانے کو ہائپرٹینشن کہا جاتا ہے۔ بلند فشار خون کا اگر علاج نہ کیا جائے تو جسم کے متعدد اہم اعضاء پر اس کا اثر پڑتا ہے جن میں پردہ چشم یا ’ریٹینا‘ بھی شامل ہے۔

دی امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں موجود زیادہ غذائیت بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، قلبی امراض کا خطرہ کم کرتی ہے اور گردے کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ رباب ہاشم کی شوبزمیں واپسی

ہائی بلڈ پریشر کے علاج کو بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود ہائی بلڈ پریشر سے متعلق دائمی گردے اور دل کی دائمی بیماری سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے غذائی نقطہ نظر سے سبزیاں اور پھل بہت ضروری ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں اور بنیادی علاج کی حیثیت رکھتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں