Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationہاتھی کو مارنا شخص کو مہنگا پڑگیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہاتھی کو مارنا شخص کو مہنگا پڑگیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل



(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں،ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست آسام سے سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو ہاتھی کو لاٹھی سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے وہ خود ہی مصیبت میں پھنس جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سریندر مہرا نے شیئر کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہاتھی کو لاٹھی سے مار رہا ہے، ہاتھی اس کے پیچھے آتا ہے وہ اسے بھگانے کے لیے مارنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔

ہاتھی بھاگنے کے بجائے شخص کے پیچھے ہی لگ جاتا ہے، خوش قسمتی سے ہاتھی نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاٹن کینڈی بچوں میں کینسر کا سبب بنتی ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کو گدھے کو لاتیں اور مُکے مارتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص گدھے کو مارنے کے بعد جب اس پر سوار ہونے لگتا ہے تو گدھا اسے گرا دیتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں