Thursday, January 2, 2025
ہومHealth and Educationہر سال  کتنےلاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہو رہے ہیں۔۔۔؟افسوسناک اعدا...

ہر سال  کتنےلاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہو رہے ہیں۔۔۔؟افسوسناک اعدا دو شمار سامنے آ گئے



اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ہر سال  کتنےلاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہو رہے ہیں۔۔۔؟افسوسناک اعدا دو شمار سامنے آ گئے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال تقریباً 7 لاکھ بچے پاکستان میں سکول نہ جانے والے کل بچوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق وزارت تعلیم کے ذرائع سے حاصل کردہ تازہ ترین اعدادوشمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2016-17 سے 2021-22 تک اسکول نہ جانے والے بچوں کی کل تعداد 22.02 ملین سے بڑھ کر 26.21ملین ہو گئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان 6 برسوں میں 2016-17 سے 2021-22 تک پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی فہرست میں 40 لاکھ سے زائد بچے شامل ہوئے۔ یہ اعدادوشمار اوسطاً اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 7 لاکھ نوجوان سکول نہ جانے والے بچوں کی کل تعداد میں شامل ہوجاتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں