Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationاسلام آباد:تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر بھی 3 دن بند کرنے کا...

اسلام آباد:تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر بھی 3 دن بند کرنے کا فیصلہ



(24 نیوز)اسلام آباد میں عالمی کانفرنس کیا ہوگی کہ سرکاری ملازمین،سکول جانیوالے بچوں کی موجیں لگ گئیں، وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر بھی 3 دن پیر سے بدھ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں,وفاقی حکومت کی جانب سے 14 سے 16 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، پی آئی اے دفاتر بند کرنے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے, سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے دفاتر اسلام آباد میں 14 سے 16 اکتوبر تک بندرہیں گے تاہم ایئرپورٹ پرشفٹ میں کام کرنے والے کام جاری رکھیں گے۔

ضرورپڑھیں:16 اکتوبر سے  پٹرول،ڈیزل فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟ تجویز سامنے آ گئی

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایس سی او اجلاس کے دوران 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا،  تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں