Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationانٹرمیڈیٹ پارٹ2کے نتائج کااعلان ڈیرہ غازی خان بورڈ سب پر بازی لے...

انٹرمیڈیٹ پارٹ2کے نتائج کااعلان ڈیرہ غازی خان بورڈ سب پر بازی لے گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے نتائج کا اعلان کردیا۔ڈیرہ غازی خان بورڈ 70اعشاریہ 45فیصد سے نمایاں رہا۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، چیئرمین بورڈنے کہاکہ امتحان میں 60102میں سے 42341امیدوار کامیاب ہوئے ،امتحان میں کامیابی کی شرح 70اعشاریہ 45فیصد رہی،مظفرگڑھ گرلز کالج کی روہا امین نے 1164نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، عزدارحسین نے دوسری اور لاریب فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لاہور بورڈ 

لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 60اعشاریہ 45فیصد رہا، ایک لاکھ 90ہزار218میں سے ایک لاکھ 14ہزار985امیدوار پاس ہوئے،پری میڈیکل میں 38ہزار198امیدوار پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 77اعشاریہ 58فیصد رہا،پری انجینئرنگ میں 9ہزار528امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کا تناسب 73اعشاریہ 58فیصد رہا،

فیصل آباد بورڈ

فیصل آبادمیں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بینائی سے محروم طالب علم نے پوزیشن حاصل کرلی،بینائی سے محروم طالب علم حسیب عباس نے ہیومینٹی گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، والدین کاکہنا ہے کہ حسیب جھنگ کے نجی کالج کا طالب علم ہے، نارمل بچوں کے ساتھ پڑھتا رہا ہے۔

بہاولپور بورڈ 

بہاولپور بورڈآف انٹرمیڈیٹ نے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں 57ہزار660میں سے 34ہزار689امیدوار کامیاب قرارپائے،کنٹرولر امتحانات کے مطابق کامیابی کا تناسب 60اعشاریہ 16فیصد رہا، حافظہ مہین نے 1156نمبرلے کر پہلی اور فاطمہ صدیق نے 1154نمبرلیکردوسری پوزیشن لی،محمد عبداللہ امتیاز نے 1152نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سرگودھا بورڈ

سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے  امتحانات  میں 52ہزار475امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، 35ہزار656کامیاب قرار پائے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 67.97فیصد رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں