Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationبالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان نسخہ

بالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان نسخہ


بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔

تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکا بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو میتھی دانے کی ضرورت ہوگی اور یہ تو لگ بھگ ہر گھر میں ہوتا ہی ہے۔

فولک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن کے اور وٹامن سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم اور آئرن سے بھرپور یہ دانے بالوں کے گرنے کی روک تھام کرکے ان کی نشوونما اور خشکی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بلکہ ان کے ذریعے بالوں کے متعدد مسائل جیسے بالوں کا خشک ہونا، گنج پن اور گھنا پن وغیرہ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس کا استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے:

میتھی دانہ اور ناریل کا تیل آپس میں مل کر بالوں کے گرنے کے مسئلے اور بالوں کی نمی بحال کرنے میں موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

دو کھانے کے چمچ میتھی دانے کو پیس کر سفوف بنالیں اور پھر ایک باﺅل میں ڈال کر ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ڈال دیں۔

ان دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور بننے والے پیسٹ کو بالوں پر خصوصاً جڑوں میں لگائیں۔

اسے دس منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

آپ اس عمل کو کچھ عرصہ دہرائیں، بالوں کی نشوونما اور گھنا پن بہت جلد آپ کو بہتر محسوس ہونے لگیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں