Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationزیادہ بچوں کا انسانی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق

زیادہ بچوں کا انسانی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق


سائنسدانوں کی ٹیم تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جن خاندانوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ان میں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

اس حوالے سے دی غیر ملکی خبررساں ادارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے چین اور امریکہ میں بہن بھائیوں کی تعداد اور بچوں کی ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے بعد اس بات کا تعین کیا گیا کہ بہت سے بچوں والے خاندانوں میں بہن بھائیوں کو ذہنی صحت کے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

14سال کی اوسط عمر کے حامل طلباء کے درمیان کی گئی تحقیق میں دونوں ممالک کے محققین نے بچوں سے دماغی صحت کے بارے میں کئی سوالات دریافت کیے۔ تحقیق سے اس بات کا تعین ہوا ہے کہ چین اور امریکہ میں اکیلے اور ایک بہن یا بھائی ہونے والے بچوں کی ذہنی صحت زیادہ بہن بھائیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔ دوسری طرف سوتیلے بہن بھائی ہونے والے بچوں میں ان کے بغیر ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ نفسیاتی مسائل پائے گئے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نفسیاتی مسائل ان بہن بھائیوں میں زیادہ واضح ہوتے ہیں جن کی عمر میں فرق ہوتا ہے۔

سائنسدان ڈاکٹر ڈوگ ڈاؤنی نے اپنے نتائج کے حوالے سے اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ والدین کے وسائل کے بارے میں ایک پیسٹری کی طرح سوچتے ہیں تو ایک بچے کو ساری پیسٹری مل جائے گی لیکن جب زیادہ بہن بھائی ہوتے ہیں تو ہر بچے کو اپنے والدین کی طرف سے کم وسائل اور توجہ ملتی ہے اور اس کا اثر ان کی دماغ صحت پر پڑسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں