Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationسرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری



(24 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
 صوبائی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر سکول آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام  دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے  اساتذہ کو 3 بجے تک سکول میں رکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں