Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationطویل جوانی سمیت روزے کے حیرت انگیز فوائد

طویل جوانی سمیت روزے کے حیرت انگیز فوائد


—فائل فوٹو 

اسلام میں بسیار خوری سے منع فرمایا گیا ہے اوراب اس بات کی تصدیق سائنس بھی کر رہی ہے کہ بار بار اور زیادہ کھانے سے ناصرف انسان موٹاپے بلکہ متعدد بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے کئی برسوں سے وزن کم کرنے اور شوگر لیولز کو متوازن رکھنے کے لیے دن میں 3 وقت کے کھانے اور اِن کے درمیان 2 وقت اسنیک (کچھ ہلکا پھلا کھانا) لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے جسے اب سائنس نے بھی مسترد کر دیا ہے۔

’انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ‘ تیزی سے وائرل ہوتا نیا طرزِ زندگی ہے جسے روزے کا دوسرا نام کہا جا سکتا ہے۔

سائنس نے بھی اب انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کے نام پر روزے کی افادیت اور اس سے حاصل ہونے والے لاتعداد فوائد کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں صرف ایک دن روزہ رکھنا یا بھوکا رہنا (انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ) صحت مند زندگی اور طویل عرصے تک جوان رہنے میں مدد دیتا ہے۔

طبی جریدے ’نیچر کمیونی کیشن‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزہ رکھنے یا بھوکا رہنے سے زیادہ تر درمیانی عمر کے افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 18 سے 70 سال کے تقریباً 100 سے زائد رضاکاروں کو شامل کیا گیا، ان 100 افراد کو مختلف گروہوں میں بانٹ کر مختلف قسم کی غذا دی گئی۔

تحقیق کے دوران بعض رضاکاروں کو مہینے میں صرف 5 دن بھوکا رہنے یا روزہ رکھنے کی تلقین کی گئی جبکہ بعض کو کم کھانے اور بعض کو معمول کے مطابق کھانا کھانے کی روٹین جاری رکھنے کے لیے کہا گیا۔

کھانے پینے میں تبدیلی کے علاوہ رضاکاروں کو اپنی روزمرہ کی روٹین جاری رکھنے کے لیے کہا گیا۔

تین ماہ پر مشتمل اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر کے جن افراد نے ماہانہ 5 دن روزہ رکھا تھا یا بھوکے رہے ان کی صحت بہتر تھی، بھوکے رہنے والے رضاکاروں میں بلڈ شوگر کا لیول بہتر رہا، ان کے جگر میں چربی کی افزائش نہیں ہوئی، ان کے سینے یا معدے میں جلن کی شکایت بھی سامنے نہیں آئی۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک ماہ میں 5 دن بھوکا رہنے والے افراد نے خود کو تر و تازہ اور ہلکا محسوس کیا۔

محقیقین کی جانب سے نتائج سامنے آنے پر تجویز دی گئی ہے کہ ادھیڑ عمر افراد مہینے میں صرف 5 دن یا ہر ہفتے ایک دن روزہ رکھ کر خود کو ناصرف صحت مند رکھ سکتے ہیں بلکہ جوانی کے دورانیے کو بھی طویل کر سکتے ہیں۔

محقیقین کے مطابق روزہ رکھنے یا بھوکا رہنے والے افراد اپنی عمر سے تین سال تک کم عمر نظر آتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزہ رکھنے یا بھوکا رہنے سے ضعیف افراد اور حاملہ خواتین کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں