Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationفالسے کے حیران کن فوائد

فالسے کے حیران کن فوائد



 (ویب ڈیسک) فالسہ کا شمار ان پھلوں میں  ہوتاہے جن میں گرمی کا توڑ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، فالسہ نہ صرف ذائقے میں منفرد اور خوش گوار ہوتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

فالسے کو فائبر، وٹامن سی، کیلشیم اور فاسفورس کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فالسہ کے دیگر غذائی اجزاء میں پروٹین، فیٹ، منرل، کاربو ہائڈریٹس، اور آئرن شامل ہیں۔

فالسے کی  تاثیر سرد ہوتی ہے اس لیے اسے معدے، مثانے، اور پیشاب کی نالی کے بہت سے مسائل کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ فالسہ نہ صرف ہیٹ اسٹروک کے خلاف بہترین آپشن ثابت ہو گا بلکہ یہ شدید گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی بھی واقع نہیں ہونے دے گا.

ٹشوز کی نشوو نما
وٹامن سی کو ٹشوز کی نشوو نما کے لیے ایک مؤثر وٹامن سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولاجین کے بننے کے عمل میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے گرمی کے موسم میں فالسہ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ ہر روز فالسے کو استعمال کرنے سے جسم میں وٹامن سی کی کمی واقع نہیں ہو گی جس سے آپ کو اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، جب کہ وٹامن سی کی کمی لاحق ہونے سے دانتوں اور ہڈیوں کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

سانس کے مسائل سے چھٹکارا
سانس کے مختلف مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے فالسے کا شربت بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ فالسے سے بنے ہوئے شربت کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے دمہ، نزلہ، اور زکام کی علامات میں کمی آتی ہے۔ ان علامات کے خلاف مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے اس جوس میں لیموں کا رس یا ادرک شامل کر لیں۔ دمہ وغیرہ کی علامات میں کمی آنے تک فالسے کے جوس کو ناغہ کیے بغیر استعمال کرتے رہیں۔

جِلد کے لیے مفید
فالسہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے، جن کی وجہ سے نہ صرف صحت برقرار رہتی ہے بلکہ کینسر کے خطرات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فالسہ میں اینتھوسیان نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کولاجین کی افزائش میں مدد دیتا ہے، کولاجین جِلد کی لچک اور نرمی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ کولا جین کی وجہ سے جِلد کو تحفظ ملتا ہے اور اس کی رعنائی برقرار رہتی ہے۔ فالسے کے جوس سے خون بھی صاف ہوتا ہے جس سے جِلد شفاف ہوتی ہے اور رنگت میں بھی بہتری آتی ہے۔

ذیابیطس
فالسے کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن میں قدرتی مٹھاس نہ ہونے کے برابر پائی جاتی ہے، اس لیے اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فالسہ کو خون کی شریانوں کے مسائل کا شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ذیابیطس کے مرض کا شکار افراد اپنے معالج کے مشورے کے مطابق فالسے کو استعمال کریں۔

جسمانی توانائی کا ذریعہ
یہ پھل پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، اس لیے اس کے استعمال سے جسمانی توانائی برقرار رہتی ہے اور تھکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

فالسہ کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے
خون کی کمی دور کرے
جسم میں آئرن کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے اینیمیا یا خون کی کمی کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے,فالسے میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے,اس لیےاسے آئرن کی کمی کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے, جسم میں آئرن کی کمی دور ہونے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی اعضاء کے درمیان بھی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

آئرن یا خون کی کمی لاحق ہونے کی صورت میں فالسہ جیسے پھل استعمال کرنے سے نہ صرف ان علامات کی شدت میں کمی آتی ہے,بلکہ تھکاوٹ اور غنودگی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

دل کے لیے مفید
طبی ماہرین کے مطابق فالسے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے اسے دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

دل کے مسائل سے چھٹکارا پانے اور اس کی صحت کو برقرار اور بہتر بنانے کے لیے ایک چٹکی کالی مرچ کو پچاس ملی لیٹر فالسے کے جوس میں شامل کر کے ہر روز استعمال کریں۔

معدے کے لیے بہترین
مختلف طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فالسہ نہ صرف ہاضمہ کے نظام میں بہتری لاتا ہے بلکہ جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور جسم سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے,اپنی سرد کی تاثیر کی وجہ سے اسے سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں