Friday, January 3, 2025
ہومHealth and Educationلاہور: کھڈیاں میں جعلی و مضرِ صحت دودھ تیار کرنے والا یونٹ...

لاہور: کھڈیاں میں جعلی و مضرِ صحت دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا


— فائل فوٹو

لاہور میں کھڈیاں کے علاقے میں دودھ کے نام پر روزانہ 5 ہزار لیٹر مضرِ صحت سفید محلول تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 5 ہزار لیٹر تیار جعلی مضرِ صحت دودھ تلف کردیا گیا جبکہ چلر، مشینری، گھی ٹین اور پاؤڈر ضبط کر لیا گیا۔

جعلی دودھ میں گاڑھا پن اور فیٹ کو پورا کرنے کے لیے سستا ناقص پاؤڈر اور گھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں چک جھمرہ روڈ پر فوڈ فیکٹری سے 15 ہزار کلوگرام زائد المیعاد مصالحے، 640 جیم، 600 کلو ساسز تلف کر کےجرمانہ عائد کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کمالیہ میں بیمار جانور ذبح کر کے گوشت سپلائی کرنے والے یونٹ پر چھاپا مارا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 400 کلو سے زائد مضرِ صحت گوشت تلف کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں