Friday, December 27, 2024
ہومHealth and Education لاہورکے سیوریج نمونوں میں پھر پولیو وائرس کی تصدیق 

 لاہورکے سیوریج نمونوں میں پھر پولیو وائرس کی تصدیق 



(24نیوز)لاہورمیں پولیووائرس نے پنجے گاڑ لئے،شہرمیں پولیووائرس کاخطرہ بدستور منڈلا رہا ہے ،شہر کے سیوریج نمونوں میں پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن سےلئےگئےسیوریج نمونےمیں پولیووائرس پایاگیا،قومی ادارہ صحت کولاہورکے سیوریج کےنمونے7 اگست کو بھجوائےگئے تھے۔
لاہور میں نمونوں کا مثبت آنا سنگین خطرہ بن چکا ہے،، پولیو کے خلاف لاہور میں بار بار چلنے والی مہم بھی بے سود ثابت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال 16 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بلوچستان میں 12 کیسز ہیں۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں