Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationمبینہ ہراسانی پر جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ نے پروفیسر کی...

مبینہ ہراسانی پر جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ نے پروفیسر کی ٹھکائی کردی



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی سی یونیورسٹی لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلیں دے ماریں اور بال بھی نوچے۔

تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلیں اٹھا کر مارنے اور جھگڑے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند مزید طالبات بھی ایک طرف کھڑی ہیں جبکہ ایک طالبہ سامنے کرسی پربیٹھے شخص پر فائلیں مار رہی ہیں۔

ترجمان جی سی یونیورسٹی کا بتانا ہے کہ وائس چانسلر نے واقعے اور اس کے پس منظر کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں