Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationمریض کے ہوش و حَواس میں گردے کی پیوند کاری کا تاریخی...

مریض کے ہوش و حَواس میں گردے کی پیوند کاری کا تاریخی و کامیاب آپریشن


— فائل فوٹو

شعبہ طب کی تاریخ میں پہلی بار امریکا میں مریض کے ہوش و حَواس میں گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں 28 سالہ نوجوان جان نکولس کے گردے کی سرجری کی گئی۔

گردے کی پیوندکاری کے دوران نوجوان مریض ہوش و حَواس میں رہا اور اپنی آنکھوں سے آپریشن کا پورا عمل دیکھتا رہا۔

جان نکولس کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی درد محسوس نہیں ہوا اور سرجری کے 24 گھنٹوں کے بعد ہی اسے اسپتال سے ڈسچارچ بھی کر دیا گیا۔

مریض نے اپنی آنکھوں سے مکمل آپریشن دیکھنے کے تجربے کو عمدہ قرار دیا اور کہا کہ اپنی آنکھوں سے یہ دیکھنا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کی تکلیف کی شدت سے آگاہ ہونے کا تجربہ بہت عمدہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن گردے کی پیوند کاری کے بعد مریض کے اسپتال میں قیام کے دورانیے کو ایک یفتے سے کم کرکے 2 سے 3 دن کرسکتا ہے۔

ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر ستیش نادیگ کے مطابق بے ہوشی کے لیے عام اینستھیزیا کے بجائے اس آپریشن کے لیے ریڑھ کی ہڈی میں بے ہوشی کا انجکشن لگایا جاتا ہے جیسا کہ سی سیکشن کے دوران ہوتا ہے۔ اس سے آپریشن اور اس کے بعد مریض کا اسپتال میں قیام کا دورانیہ مختصر ہو جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں