(ویب ڈیسک)ہر کوئی جانتا ہے کہ انسانی زندگی کی بقا پانی پر ہے, پانی انسان کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی اچھی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے , ہر انسان دن یا رات میں کئی بار پانی کا استعمال کرتا ہے مگرصبح نہار منہ پانی پینے کے کئی حیرت انگیز فوائد ہیں، نہار منہ پانی پینے کی عادت کو اپنا کر صحت پر نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
نہار منہ پانی پینے سے انسان ذیل میں درج حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتا ہے
میٹابولزم میں بہتری۔۔۔
کئی گھنٹوں کی نیند کے بعد انسان کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے، اس لیے نہار منہ پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور انسان کے میٹابولزم میں بہتری آتی ہے۔
وزن میں کمی۔۔۔
ایک تحقیق کے مطابق نہار منہ پانی پینے سے انسان کو ہر تھوڑی دیر بعد بھوک نہیں لگتی اور جسمانی توانائی بڑھ جاتی ہے جو جسمانی سرگرمیوں کو بحال رکھنے میں مدد کرتی ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا۔
تیزابیت سے چھٹکارا۔۔۔
جن لوگوں کو کھانے کے بعد تیزابیت ہوتی ہے یا اکثر ہی سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینے سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
قوتِ مدافعت میں بہتری۔۔۔
نہار منہ پانی پینے کی عادت اپنانے سے انسانی جسم کی قوتِ مدافعت میں بھی بہتری آتی ہے جس کے نتیجے میں عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہو جاتا ہے اور قبض جیسے مسئلے کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔
صحت مند جلد ۔۔۔
نہار منہ پانی پینے کی عادت کو اپنانے سے چہرے پر جھریاں پڑنے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، انسان کی جلد صحت مند اور چہرہ تروتازہ نظر آتی ہے۔
صحت مند بال۔۔۔
صرف جلد ہی نہیں بلکہ نہار منہ پانی پینے کی عادت کو اپنانے سے بالوں کی بھی صحت مند نشو و نما ہوتی ہے اور وہ مضبوط اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔مختصر یہ کہ پانی کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔