Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationپاکستان ستمبر میں بچیوں کی تعلیم کیلیے تاریخی عالمی کانفرنس کی میزبانی...

پاکستان ستمبر میں بچیوں کی تعلیم کیلیے تاریخی عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے تعاون سے اس سال ستمبر میں بچیوں کی تعلیم پر ایک تاریخی عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد متعدد اسلامی ممالک کے وزراء تعلیم سمیت بین الاقوامی اور قومی معززین کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں لڑکیوں کو درپیش بے شمار چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔

“اے پی پی” کے مطابق 3 روزہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ادارہ جاتی ردعمل کو فعال کرنے اور عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے وسائل کی بہتر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملیوں کو تلاش کرنا اور وضع کرنا ہے۔ کانفرنس میں نامور سکالرز، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور مختلف سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے جو لڑکیوں کی تعلیم کے شعبے میں اپنی مہارت، تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں