کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سال 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا،بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کا ڈھائی سالہ بچہ پولیو کا شکارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیو کا کیس 13 سال بعد سامنے آیاہے جہاں ڈھائی سالہ بچہ پولیوکا شکارہوگیا،بچے کو 22 فروری کو بخار اور کمزوری کی شکایت پر ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ قومی ادارہ صحت نے 2024 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔