Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ


—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 19 کیسز رپورٹ ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی 14 جبکہ گوجرانوالہ اور لودھراں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور دیگراسپتالوں میں 30 افراد زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے 49 خواتین اور51 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں، ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں