Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب میں ایجوکیشن ایمبیسیڈرز نامزد سرکاری سکول معیاری سکول بنیں گے: وزیر...

پنجاب میں ایجوکیشن ایمبیسیڈرز نامزد سرکاری سکول معیاری سکول بنیں گے: وزیر تعلیم 



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایمبیسڈرز نامزد کر دئیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے ایک ایک اہم پی اے کو ایجوکیشن ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ہر ایم پی اے بطور ایجوکیشن ایمبیسیڈر اپنے اپنے ضلع کی تعلیمی بہتری کیلئے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

 وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو ایجوکیشن ایمبیسیڈرز کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایجوکیشن ایمبیسیڈرز کو بھی اضلاع میں تعلیمی سہولیات کا فقدان دور کرنے، تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایجوکیشن ایمبیسیڈرز کی نگرانی سے تعلیمی امور میں بہتری آئے گی اور سرکاری سکول معیاری سکول بنیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں