Wednesday, January 8, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب: ڈینگی کے مزید 8 کیسز سامنےآ گئے

پنجاب: ڈینگی کے مزید 8 کیسز سامنےآ گئے


—فائل فوٹو 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق  راولپنڈی میں ڈینگی کے 3، لاہور میں 2، اوکاڑہ، ساہیوال اور رحیم یارخان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں