Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationپنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کیلئے درخواستیں...

پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب



( 24نیوز) پنجاب کے مختلف نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کرنے کیلئے 6مئی تک درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے 12 اہم نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں، ان نرسنگ کالجز میں لاہور کے کالج آف نرسنگ میو ہسپتال، کالج آف نرسنگ جنرل ہسپتال، فیصل آباد کے  کالج آف نرسنگ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ، ڈی ایچ کیو فیصل آباد، راولپنڈی کے  بینظیر بھٹو شہید ہسپتال نرسنگ کالج، نرسنگ کالج ملتان، نرسنگ کالج نشتر ہسپتال اور  رحیم یار خان کے  شیخ زید ہسپتال، اوکاڑہ ، نارووال ، خوشاب  ، چکوال اور گجرات کے نرسنگ کالجز  شامل ہیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ درخواستیں وصول کرکے انٹرویوز کے ذریعے پرنسپلز نرسنگ کالجز کی سلیکشن کرے گا جبکہ پرنسپل نرسنگ اپنے ادارے کی اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں سے درخواستیں جمع کرکے داخلے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :میں پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: اسد قیصر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں