Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationکوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو کی تصدیق

کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو کی تصدیق


—فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 14 سال کے مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جسے گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 30 مریضوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے انچارج لیبارٹری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال 30 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 5 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں