Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationگوشت کے علاوہ پروٹین سے بھرپور غذائیں کونسی ہیں؟

گوشت کے علاوہ پروٹین سے بھرپور غذائیں کونسی ہیں؟


ـــ فائل فوٹو

ایسے لوگ جو کسی بھی وجہ سے گوشت نہیں کھا سکتے وہ زمین سے اگنے والے کئی اجناس سے پروٹین کی ضروری مقدار بہت آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں آج ان اجناس کے بارے میں بات کی جائے گی جن میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

کالے اور سفید رنگ کے چنوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہےاور انہیں مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دالیں بھی پروٹین کے حصول کے لیے ایک بہترین ذیعہ ہیں اور ان میں آئرن اور دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

دالوں کو پکانا بھی بہت آسان ہے، یہ سوپ، اسٹو اور برگر میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

سویابین میں بھی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے انہیں ابال کر یا بھون کر کھایا جا سکتا ہے۔

یونانی دہی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ پروبائیوٹک بھی ہے، اسے دن میں کسی بھی وقت یا پھر اپنے پسندیدہ کھانوں کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

مونگ پھلی، کاجو، چلغوزے اور بادام میں بھی پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، مونگ پھلی میں ایسا فیٹ (چربی) موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

بادام وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں جو جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تل، السی کے بیج، سورج مکھی یا خربوزے وغیرہ کے بیجوں میں موجود فیٹس خاص طور پر دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند اور ضروری ہوتے ہیں۔

بیج بچوں کے حافظے کو بہتر بنانے اور دورانِ تعلیم مختلف سرگرمیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

بیجوں میں موجود فیٹ ہمارے دل، گردوں اور جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور عصابی نظام کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔

پالک میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اسے مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں