Sunday, January 5, 2025
ہومHealth and Educationگُردوں کے خراب ہونے کی عام وجوہات کیا ہیں؟ نئی تحقیق

گُردوں کے خراب ہونے کی عام وجوہات کیا ہیں؟ نئی تحقیق


اس وقت وطن عزیز میں لاکھوں لوگ گردے کے مختلف امراض میں مبتلا جبکہ مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15سے 20 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا بھر میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جس کی متعدد وجوہات ہیں۔

ہمارے گردوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کی وجہ اور کون ان کا سب سے بڑا کا دشمن کون ہے؟ اس حوالے سے ڈپلومیٹ امریکن بورڈ انٹرنل میڈیسن اینڈ نیفرولوجی طبی ماہرین نے ایک انٹرویو میں تفصیلی گفتگو کی۔

ان کاکہنا تھا کہ اکثر یہ سمجھا جاتا ہے گردوں کی سب سے بڑی دشمن ذیابیطس ہے، اکثر افراد گردے کے امراض کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک ایسی بیماری ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، گردوں کی 50فیصد خرابی شوگر کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا یے کہ بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) اس کی بڑی وجہ ہے کیونکہ یہ ایک خاموش قاتل ہے، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بلند فشار خون کا شکار ہے جو گردوں کے ناکارہ ہونے کا سبب ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ گردے کی پتھری کا مرض ہمارے خطے میں بہت زیادہ ہے جو گردوں کی خرابی کی بڑی وجہ ہے اور درد کش (پین کلر) ادویات کا استعمال بھی گردوں پر بہت بری طرح اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا یہ ادویات بھی گردوں کو فیل کرنے کی بڑی وجہ ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا کہ میں بہت سوچ بچار اور تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گردوں کا دشمن نہ تو ذیابیطس نہ بلند فشار خون اور نہ ہی دردکش ادویات اور پتھری ہے بلکہ ان کا سب سے بڑا دشمن انسان خود ہے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 99 فیصد لوگ اپنی صحت کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہیں کیونکہ نہ ہم ورزش کرتے ہیں، وقت پر اپنا باقاعدہ ٹیسٹ نہیں کرواتے اور نہ ہی اس بیماری کیے حوالے سے کوئی شعور ہے۔

یاد رکھیں اپنی صحت کا خیال آپ نے خود رکھنا ہے نہ کوئی ڈاکٹر یا اسپتال کا عملہ آپ کے گھر آکر آپ سے کہے گا کہ ٹیسٹ کروائیں یا ورزش کریں یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں, اس لیے اپنی بیماری کے بھی آپ ہی ذمہ دار ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں