Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanآئینی بینچ میثاق جمہوریت کے وژن کی تکمیل ہے وزیراعظم شہباز شریف

آئینی بینچ میثاق جمہوریت کے وژن کی تکمیل ہے وزیراعظم شہباز شریف



(24 نیوز)وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے معاشی و سیاسی استحکام کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، آئینی بینچ میثاق جمہوریت کے وژن کی تکمیل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس ہوا، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

 انہوں نے کہاکہ یقیناً اس آئینی ترمیم سے عام آدمی، جس کے قانونی معاملات سالوں سے لٹکے ہوئے ہیں، اس کو انصاف نہیں ملتا، خاص طور پر جو وسائل نہیں رکھتا، جس کی کوئی شنوائی نہیں ہے، آئینی ترمیم کی منظوری اور آئینی بینچ کی تشکیل سے اس عام آدمی کو آسانی ہوگی اور اس کے معاملات جلد طے ہونے کی قوی امید ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں لندن میں شہید بینظیر بھٹو اور میاں نوازشریف کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت کے وژن کی بھی تکمیل ہے اور اس وژن کی سچائی کی گواہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والے تمام سیاسی زعما سے بے پناہ مشاورت اور ملاقاتیں ہوئیں، جس میں حزب اختلاف اور اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں، یہ بڑی انتھک محنت اور دل کی گہرائیوں سے مشاورت کے بعد ہر ایک شق پر بحث کے بعد یہ مسودہ منظور کیا گیا، یہ عمل مشاورت کی روح کی عکاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے بہت موثر اور مثبت ثابت ہوگی، وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی منظوری میں معاونت فراہم کرنے پر صدر آصف زرداری، چیئرپیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن، ایم کیوایم ، ق لیگ اور آزاد امیدواروں سمیت تمام تمام زعما کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر بھی وفاقی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور بھرپور معاونت پر کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او پاکستان کے لیے ایک کامیاب کانفرنس ثابت ہوئی، اس سے دنیا میں پاکستان کی شناخت بہتر ہوئی، اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے بے پناہ کاوشیں ہوئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں