Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanآج تیرکو دفن کرنے کا دن ہےخالدمقبول صدیقی

آج تیرکو دفن کرنے کا دن ہےخالدمقبول صدیقی



آج تیرکو دفن کرنے کا دن ہے،خالدمقبول صدیقی

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج تیرکو دفن کرنے کا دن ہے،حیدرآباد تم نے آج قوم کی عزت رکھ لی ۔تمہیں نہ پہلے کوئی فتح کرسکا نہ ان فتح کرنے کا خواب دیکھے گا۔

قلعہ گراؤنڈ  میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسا جلسہ پوری الیکشن مہم میں پاکستان میں کہیں نہیں ہوا،آج کی سردی میں آپ کے جذبات کی حرارت نے وہ گرمی پیدا کردی کہ آپ کا دشمن اپنی موت آپ مرگیا , , حیدرآباد کے انتخابات کا نتیجہ آج سامنے آگیا ہے ,یہاں پتنگ کے علاوہ ہر نشان کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے , سندھ  سے تعلق رکھنے والا وزیر اعظم صرف ہم بناسکتے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کی محبت میں کئی مرتبہ خود کو ڈسوایا ہے ,30 ستمبر کو چند گھنٹوں میں 300 مہاجروں کو اندھی گولی سے شہید کردیا گیاتھا , پھر بھی ہم نے دل بڑا کرکے محترمہ بے نظیر کو وزیراعظم بنوایا انہوں نے ہم پر آپریشن کرایا،یہ قلعہ کی دیواریں پیپلزپارٹی کے ظلم کی گواہ ہیں , آج حیدرآباد جیتا ہے کل میرپور خاص جیتے گا ,ایک ایک شہر واپس لینگے ,پکاقلعہ گراؤنڈ حیدرآباد کے دل سے چھوٹا پڑگیا ہے , 8فروری کا سورج جب ڈوب رہا ہوگا تو ظالموں کے عروج کا دور بھی ڈوب چکا ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی تمہیں بخشا نہیں جائیگا , تم سے 15 سال کا حساب یہ قوم لے گی،15 سال سے ہمارے شہروں میں قبضہ کیا ہوا تھا اس کا حساب کتاب ایم کیو ایم لےگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں