Monday, December 30, 2024
ہومPakistanآن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر...

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا


—فائل فوٹو

آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبر کی آن لائن ٹیکسی ایپ کریم پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔

اس سے قبل 11 اکتوبر 2022ء کو آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر نے کراچی میں آپریشن بند کر دیا تھا۔

اوبر ایپ نے اُس وقت کراچی سمیت ملک کے زیادہ تر شہروں میں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔

اس کے بعد آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر صرف لاہور میں دستیاب تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دیگر آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ایپس موجود ہیں جن سے صارفین بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں