Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanاسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے...

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی کردی گئی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،دوبارہ رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار، 2 ہزار سی سی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زیادہ فیس وصول کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں