Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanامید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گےمصدق ملک

امید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گےمصدق ملک



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک  کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ووٹوں کی اکثریت ہے، امید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے ، آج کا دن جمہوریت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مصدق ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے سیاسی معاملات اور اتحاد آگے بڑھ رہا ہے،ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے غیرمشروط حمایت کی تھی، پیپلزپارٹی اور دیگر سپورٹ کرنے والی پارٹیوں کے شکرگزار ہیں،پیپلزپارٹی نے نیشنل اسمبلی میں بھی غیرمشروط سپورٹ کی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  عوام کی آواز کو پارلیمان میں لایا جائے،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن ہمارے بل کو بہتر کرے تو یہ جمہوریت کیلئے اہم ہے۔

ان کاکہناتھا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں