Monday, January 6, 2025
ہومPakistanایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد، وزیرِ اعظم شہباز شریف...

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات



  • ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
  • ایرانی صدر کے ہمراہ اُن کی اہلیہ، وزیرِ خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی پاکستان آئے ہیں۔
  • تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر لاہور اور کراچی بھی جائیں گے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور دیگر حکام نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وزیرِ خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔

تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر کراچی اور لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ماہرین کے مطابق دورے کے دوران ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات ہو سکتی ہے۔

ایران پاکستان گیس لائن منصوبہ 10 برس سے زیرِ التوا ہے اور امریکہ نے بھی پاکستان پر واضح کر رکھا ہے کہ اس منصوبے کو آگے نہ بڑھایا جائے ورنہ اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دورہ فریقین کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ لگتا ہے جو جنوری میں مختصر طور پر تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

اس وقت تہران اور اسلام آباد نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے علاقے میں حملے کیے تھے۔

ایران کے صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ رواں ماہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ایران نے چند روز قبل اسرائیل کی جانب ڈرونز اور میزائل داغے تھے۔

پاکستانی حکام کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں