Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء ایف آئی...

ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں طلب


— فائل فوٹو

ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں طلب کر لیا گیا۔

طلب کیے گئے اسٹوڈنٹس کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلباء یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں، شبہات ہیں کہ طلباء پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے باخوبی واقف ہیں۔

نوٹس کے مطابق منصفانہ عمل کے لیے طلباء کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، سائبر کرائم کے دفتر میں طلباء کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں