Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanایم کیو ایم پولیس کو متنازعہ بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا...

ایم کیو ایم پولیس کو متنازعہ بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہےوزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں جرائم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے بیان پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کا ردعمل بھی آگیا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پولیس کو متنازعہ بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے،حکومت کی اولین ترجیح صوبہ میں امن وامان کا قیام ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ صوبے سے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے،آئی جی سندھ ایک اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں،امن وامان کے قیام کے لئے تمام ادارے سنجیدہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہوتا ہے جب اقتدار سے باہر ہو تو انہیں نجانے سب برا کیوں نظر آتا ہے،کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے، یہاں میئر بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہے،ہم کراچی کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،جو لوگ اس اہم ایشو پر بیان بازی کرکے سیاست کررہے ہیں ہم انہیں کام کرکے دکھائیں گے اور وہ مایوس ہونگے۔

ضیاالحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم جان لے چور ڈاکو کی کوئی ذات نہیں ہوتی،وہ ہماری نظر میں صرف لٹیرے ہیں،لٹیروں اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ ہمیں اچھی طرح نمٹنا آتا ہے،آپ صبر کریں ہم ڈکیتوں کا ضرور قلع قمع کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں