Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanاین اے 122میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل

این اے 122میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل



(راو دلشاد)پاکستان کے صوبہ پنجاب  لاہور میں این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخاب  میں مسلم لیگ ن سمیت  تحریک لبیک پاکستان ،جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام نورانی گروپ، آزاد امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق این اے 122 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 70 ہزار 536ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے,حلقے میں 2 لاکھ 95 ہزار 486مرد ووٹرزجبکہ 2 لاکھ 75ہزار50 خواتین ووٹرز ہیں۔
این اے 122 میں مجموعی طور پر پولنگ کے لیے361پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں,مرد ووٹرز کے لیے 106، خواتین ووٹرز کےلیے 106 جبکہ 149 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں,این اے 122 کےپولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 1070 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں.
پولنگ کے لیے 361پریذائڈنگ آفیسر، 361 سینئر اے پی اوزکو تعینات کیاگیا,پولنگ کےعمل کےلیے1779 اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز جبکہ 1070 پولنگ آفیسرز کو تعینات کیاگیا۔
این اے 122 میں مسلم لیگ ن سے خواجہ سعد رفیق،تحریک لبیک پاکستان سے محمدامتیاز ، جماعت اسلامی سے زیبا بشارت ، مرکزی مسلم لیگ سےحافظ طلحہ سعید، جے یو آئی نورانی سے محمد تصدق سمیت آزاد امیدوار مدمقابل  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ دوبارہ مسلط ہوا تو ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کا جلسے میں دبنگ خطاب ،مخالفین پریشان
اس کے علاوہ این اے 122 میں سردار لطیف خان کھوسہ، اظہر صدیق، اعجاز حسین منہاس، بہادر خان، چودھری عاطف رفیق، چودھری عمر اکبر، حبیب اللہ، رخسانہ نوید، رضوان ضیاء خان، سید شاہد ذولفقار، عاصم مبین، طاہر بشیر، محمد اقبال، محمد جہانزیب، ندیم باجوہ سمیت دیگر امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

این اے 122 کی حد بندی میں پی پی 155،پی پی 156، پی پی 157 اور پی پی 170 بھی فعال کرتے ہیں، جبکہ این اے 122 میں ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ ایریاز، صدر ایریاز، آفیسرز کالونی، عسکری نائن، عسکری ٹین، ساہیپال، گواوہا ،ملک پور، ضرار شہید روڑ، والٹن روڑ ،بھٹی چوک سمیت دیگر ایریاز شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں