Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanاین اے 148 کا ضمنی الیکشن، پی پی کے علی قاسم گیلانی...

این اے 148 کا ضمنی الیکشن، پی پی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا


فائل فوٹو

حلقہ این اے 148کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک تیمور الطاف دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 850 ووٹ حاصل کرکے تاریخی فتح حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 53 ہزار 449 ووٹ حاصل کیے۔

اس طرح علی قاسم گیلانی 32 ہزار 401 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے، غیر سرکاری نتائج میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ملتان کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرز گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔

پی پی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر نو منتخب ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ اس حلقہ کے عوام نے ان کو بھاری اکثریت سے جتوایا ہے، آنے والے پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں