Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanایچ آر سی پی کی کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے بال...

ایچ آر سی پی کی کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے بال کاٹنے کی شدید مذمت



ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کے زبردستی بال کاٹنے کے معاملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان ایچ آر سی پی نے کہا کہ ائیرپورٹ سیکیورٹی کے اہلکاروں کا خاتون مسافر کے بال کاٹنا اس کی عزت نفس اور پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ یہ حرکت سمجھ سے باہر ہے اور اس کا دفاع کسی بھی طرح ممکن نہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایچ آر سی پی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاست کو چاہیے کہ وہ خواتین کی عزت اور پرائیویسی کے حق کو ہر سطح پر یقینی بنائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں