Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو تنگ جگہ تھی پوری...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو تنگ جگہ تھی پوری طرح بات نہیں ہوسکی، راجا ناصر عباس


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ہماری ملاقات ہوئی تو وہ تنگ جگہ تھی پوری طرح بات نہیں ہوسکی تھی۔

 جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے تاکہ جو قدم اٹھائیں وہ مضبوط ہو۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ آج مذاکرات میں حکومتی رویہ مثبت تھا، پی ٹی آئی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔ امید ہے ہفتے کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو وقت دینا چاہیے، جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ چیزیں اچھی طرف جائیں تو ڈیڈ لائن ایک، دو ہفتے آگے بڑھ جانے میں بھی حرج نہیں ہے۔

راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی پر ظلم اور تشدد کیا گیا، ارکان قید ہیں، ہمارے ارکان کی ضمانت میں رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے تو اچھا تاثر جائے گا، سی بی ایم کے لیے اگر یاسمین راشد اور دیگر کی قانونی ضمانت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کارکنوں سے پہلے اپنی رہائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں