Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبجلی چوری کے الزامات:  صوبائی وزیر  سہیل شوکت بٹ کو کلین چٹ...

بجلی چوری کے الزامات:  صوبائی وزیر  سہیل شوکت بٹ کو کلین چٹ حقیقت سامنے آ گئی 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ پر نجی ٹی وی چینل کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی حقیقت سامنے آ گئی۔

لیسکو کی تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں بجلی چوری کے کسی بھی قسم کے شواہد کی تردید کر دی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایک خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سہیل شوکت بٹ کی رہائش گاہ پر نہ صرف تمام میٹر قانونی طور پر نصب ہیں بلکہ 20 کلو واٹ کا سولر پینل بھی استعمال میں ہے۔

ترجمان لیسکو نے واضح کیا ہے کہ نجی چینل پر نشر کی جانے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے متعلقہ رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں