Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبشکیک میں کیا صورتحال ہے؟ واپس آنیوالے طالبعلم نے آنکھوں دیکھا حال...

بشکیک میں کیا صورتحال ہے؟ واپس آنیوالے طالبعلم نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا



(24ںیوز) کرغزستان سے واپس وطن آنے والے   پاکستانی طالبعلم نے بشیکیک واقعات کا آنکھوں دیکھا احوال سنا دیا۔طالبعلم کے چہرے پر پریشانی اور خوف صاف ظاہر ہو رہا تھا۔

وطن واپسی پرایم بی بی ایس کے طالب علم احسان الہیٰ کا کہنا ہے کہ مصر کے طلبا کی لڑائی کی وجہ سے  وہاں کے مقامی لوگ شدید غصے میں ہیں اور  امتیاز کئے بغیر غیرملکیوں کو مارنے پر اتر آئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ کرغزستان کے معمولی معمولی باتوں پر غصے میں آ جاتے ہیں،ہم چونکہ وہاں رہتے ہیں اور ان کی نیچر کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

حالیہ واقعہ اور اس کے بعد کے صورتحال کے حوال سے  ان کا کہنا تھا کہ وہاں حالات بہت خراب ہے ، مصری طلبا کی لڑائی کے بعد  ان کو جو بھی غیر ملکی طالب علم نظر آتا ہے وہ مارنے لگ جاتے ہیں ، وہاں پر ہاسٹل کے لائٹس وغیرہ استعمال کرنے سےمنع کر رکھا ہے اور لوگ بہت پریشان ہیں، باہر آنے جانے سے بھی روک رکھا ہے ،طالب علم نے کہا کہ جیسا کہ آپ لوگوں نے ویڈیوز وغیرہ دیکھیں ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔ 

ان کا کہنا ہے کہ جلال آباد اور اوش  کے شہر  محفوظ ہیں لیکن بشکیک میں حالات بہت خراب ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں؛بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا لاہور پہنچ گئے،وفاقی وزیر داخلہ نے استقبال کیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں