Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے:اسحاق ڈار

بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے:اسحاق ڈار



(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے۔

اسلام آباد میں پفوا چیریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پفوا بازار جیسی تقریبات سال میں دو بار منعقد ہونی چاہئیں، پفوا بازار کیلئے سفارتکاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، چیریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے، پفوا چیریٹی بازار کے انعقاد پر پفر منتظمین کو سراہتا ہوں، نمائش، ثقافتی شوز بھی پفوا چیریٹی بازار کا حصہ ہیں۔

ضرورپڑھیں:واٹس ایپ کا چینل فالو کرنےسے متعلق نئے فیچر پر کام جاری

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پفوا چیریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے، چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں