Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو ایک بھی...

بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو ایک بھی شخص بے روزگار نہ ہوتانوازشریف



بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو ایک بھی شخص بے روزگار نہ …

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ یہ مہنگائی ، خرابی میرے جانے کے بعد آئی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو ایک بھی شخص ننکانہ صاحب میں بے روزگار نہ ہوتا،ہم اس سارے نظام کو بدلیں گے،ہم مقامی وزیراعظم اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے۔

ننکانہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ آج ننکانہ صاحب عجیب منظر پیش کررہا ہے، کیا آپ نے ایسا منظر پہلے کبھی دیکھا تھا؟آج پہلی دفعہ لاہور سے ننکانہ صاحب موٹروے پر آیا ہوں،میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ میرے ساتھ کیا دشمنی تھی؟آپ کو دشمنی یہ تھی کہ میں نے پاکستان سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی،ملک سے دہشتگردی کس نے ختم کی؟ملک کاامن کس نے بحال کیا؟چار روپے روٹی کس کے زمانے میں تھی؟آپ کو تکلیف میں دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے،یہ آپ کا حشر میرے جانے کے بعد ہوا ہے، کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آج کا پاکستان 2017کےپاکستان سے بہتر ہے؟یہ سب کیوں ہوا کیسے ہوا؟

انہوں نے کہاکہ میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ڈالی گئیں، جیل میں ڈالا گیا،جو ملک کو ایٹمی طاقت بناتا ہے کیا اس کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟یہ مہنگائی ، خرابی میرے جانے کے بعد آئی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو ایک بھی شخص ننکانہ صاحب میں بے روزگار نہ ہوتا،ہم اس سارے نظام کو بدلیں گے،ہم مقامی وزیراعظم اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے،ن لیگ وہ کام کرکے جائے گی کہ تاریخ دیاد رکھے گی،اگرہمیں 8فروری کو خدمت کا موقع ملا تو ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے،ننکانہ صاحب میں دل کی بیماری کا ہسپتال بنائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں