Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanتاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی شاہد خاقان

تاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی شاہد خاقان



(ویب ڈٖیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قائدین کو تسلیم کرنا چاہیے کہ تاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ  عوامی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا,شاہد خاقان کا کہنا تھا انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب ملک کو استحکام کی طرف جانے کی اجازت دینے کا وقت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ 

شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں واضح طور پر بات کی ہے۔
 
 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں