Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا



(امانت گشکوری)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی،درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیم ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے،الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکا جائے،خواتین و غیر مسلموں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے،12 جولائی کے فیصلہ کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے،درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں