Monday, January 6, 2025
ہومPakistanتحریک انصاف کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کو ایوان...

تحریک انصاف کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کو ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا



(عثمان خان)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی جانب سے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر حکومتی خواتین اراکین کا احتجاج رنگ لے آیا،ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت معطل  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی ایم این اے ثنااللہ مستی خیل نے بجٹ تقاریر اجلاس کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کیا،ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال پر حکومتی خواتین اراکین کے شدید احتجاج کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا اورثنا اللہ مستی خیل کے الفاظ کو بھی حذف کردیا گیا۔

کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس میں رکنیت معطلی کی قرارداد پیش کی جائے گی،قرارداد کے بعد سپیکر ایوان سے رائے لیکر معطلی کی تصدیق کردیں گے،حکومتی خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ ثنا اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے،اپوزیشن اراکین نے کہا کہ ثنااللہ مستی خیل کو دو روز کیلئے معطل کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سناکشی سنہا کے خاندان اور جنرل ضیاء الحق کی فیملی کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں