Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی

جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی


میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں، بانی پی ٹی آئی – فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے انکے نام سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے نکلنے والے بلوچ عوام کی بھی حمایت کرتا ہوں۔ ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام میں بڑھتی ہوئی نفرت اور احساس محرومی کا سدباب کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ خوفزدہ جعلی سرکار تحریک انصاف کو دبانے کےلیے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ ساری جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

انکا کہنا تھا کہ 5 اگست کو ایک بہت بڑا جلسہ صوابی میں کر رہے ہیں، اگلا جلسہ اسلام آباد میں کریں گے۔ عوام تیاری کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں