Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ چینی فوج کے...

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ چینی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں



(احمد منصور) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے جنرل ھئی وی ڈونگ ملاقات کی اور دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ سے ملاقات کی، انہوں نے چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی، انہوں نے ملٹری کمیشن اور 11ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، فضل الرحمان نے حکومت کو لال جھنڈی دکھا دی

ملاقاتوں کے دوران، دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا، دوطرفہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا، چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں